مقبوضہ فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ تقریبا 6 دہائی پہلے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ، دنیا کی تاریخ میں غاصبانہ قبضے کی سب سے بدترین شکل ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مائیکل لنک نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی اور قوانین کو پائمال کیا ہے۔
مائیکل لنک انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کی جانب سے معائنہ کار بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی کرتا ہے۔
لنک نے اسی طرح پیر کو اسرائیل کے خلاف اپنی رپورٹ، انسانی حقوق کونسل میں پیش کی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے "فلسطینی قوم کے حقوق کا جائزہ" عنوان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے ۔
انسانی حقوق کونسل، ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں دنیا کی 47 ملک رکن ہے اور یہ کونسل دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھتی ہے۔