الوقت - شمالی کوریا نے ایک نئی اعلی توانائی والے راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔
اس تجربے کی اطلاع شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دی ہے۔ اتوار کو كےسی این اے نے جو رپورٹ دی ہے اس کے مطابق اس تجربے کے دوران شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان بھی موجود تھے۔ تجربے کے بعد شمالی کوریا کے حکمران نے امریکہ کے ساتھ ہی ساتھ جنوبی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا جلد ہی دیکھے گی کہ آج کی عظیم فتح کی کیا اہمیت ہے۔ اپنی گفتگو کے ذریعے انہوں نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ شمالی کوریا ایک نیا سیٹلائٹ راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
كےسی این اے نے کہا ہے کہ نئے انجنوں کے تجربات سے بیرونی خلا میں پیشرفت کے شعبے میں عالمی سیٹلائٹ نصب کرنے کی صلاحیت کے لئے ضروری سائنسی اور تکنیکی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔
دوسری طرف امریکہ کے نئے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے کے بعد بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ امریکہ اب پیونگ یانگ کے ساتھ ناکام رہے تحمل آمیز سفارتکاری پر کام نہیں کرے گا۔