الوقت - اسرائیل کے وزیر اعظم بنيامن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ وہ شام پر فضائی حملے جاری رکھیں گے۔
سنیچر کو ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ تل ابیب کو جب بھی حزب اللہ کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کی اطلاع موصول ہو گی، اسرائیلی فوج اسے نشانہ بنائے گی۔
اسرائیلی فوج، بحران شام کے آغاز کے بعد سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی بار شامی فوجی ٹھکانوں پر حملے کر چکی ہے۔
ابھی حال ہی میں نتن یاہو نے دورہ ماسکو کے دوران، روسی صدر ولادیمیر پوتین سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی روکنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
در اصل نتن ياہو صیہونی حکومت کی سلامتی کو شام میں تشدد اور دہشت گردی کے جاری رہنے سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔
سنیچر کو شامی فوج کے اینٹی ایئر كرافٹ نظام نے ملک پر بمباری کرنے والے اسرائیل کے چار طیاروں میں سے ایک کو مار گرایا تھا جبکہ دوسرے طیارے کو میزائل لگا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔