الوقت - ایران کے حج و زیارت کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال میں حج و عمرہ کے لئے ایرانی حاجیوں کے مکہ و مدینہ جانے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
ادارہ حج و زیارت نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایران کی توقعات کی تکمیل کی جانب سے اطمینان، ایرانی زائرین کی سیکورٹی، سلامتی، عزت و احترام کی حفاظت کے ساتھ حج کے امکانات اور كونسلیٹ، علاج اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہو جانے کے بعد اگلے حج کے لئے 85 ہزار سے زائد حاجیوں کا سفرحج ممکن ہو گیا ہے۔
بیان کے مطابق شہدائے منی اور مسجد الحرام کے حادثے سمیت مختلف موضوعات کے بارے میں ہونے والے مذاکرات اور ان کے نتائج کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
اس سے پہلے ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ حمید محمدی نے حج ابراہیمی کی بحالی کے لئے ایران کی شرائط کے بارے میں کہا تھا کہ ایرانی زائرین کے لئے قانونی اور سفارتی مدد کے امکانات، منا میں شہید ہونے والے 464 ایرانی حاجیوں کو معاوضہ کی ادائیگی، ایرانی زائرین کی عزت و وقار کی حفاظت اور حج کے ارکان کے دوران حاجیوں کی حفاظت کی جانب سے اطمینان، اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی شرائط ہیں۔