الوقت - افغانستان کے فوجی سربراہ نے پاکستان کو حملے کی دھمکی دی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے فوجی سربراہ جنرل قدم شاہ شہيم نے کہا ہے کہ اگر ملک کی سرحد پر کئے جانے والے راکٹ حملے نہیں رکتے اور اس بارے میں کی جانے والے سفارتی کوششیں بھی ناکام رہتی ہیں تو پھر پاکستان کو اس کے ممکنہ نتائج کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
کابل میں فوجی کمانڈروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے فوجی سربراہ جنرل قدم شاہ شہيم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملوں کی شکایت، کابل حکومت باضابطہ طور پر اقوام متحدہ سے کر چکی ہے۔
کابل حکومت کی سرکاری شکایت میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے مختلف صوبوں میں جنوری سے اب تک کم از کم 1226 میزائل اور راکٹ فائر کئے جا چكے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔