الوقت - عالمی ادارہ صحت اور مقامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مغرب کی جانب سے شام پرعائد پابندیوں کی وجہ سے اس عرب ملک میں کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
شام میں ڈبلیو ایچ او کی عہدیدار الزابتھ ہوف نے کہا کہ شام پر عائد کی گئی شدید اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے کینسر کی دوائیں سمیت کچھ اہم دوائیں کی وصولی بہت مشکل ہو گئی ہے۔
شام پر امریکہ اور يوروپی یونین کی جانب سے شدید پابندیاں عائد ہیں۔ امریکہ اور يوروپي یونین کا دعوی ہے کہ ان پابندیوں میں دواؤں اور دوسری انسانی ضرورت کی چیزوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
يوروپی یونین کی ایک ترجمان نے کہا کہ اس یونین کی جانب سے عائد پابندیاں شام کی معیشت کے شعبے میں اشیاء خورد و نوش اور دواسازی جیسے شعبوں پر نافذ نہیں ہیں۔ اس کے باوجود ان پابندیوں کی وجہ سے ادویات کی خریداری بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ شامی حکومت کے ساتھ کاروبار اور مالی لین دین پر پابندی عائد ہیں۔
الزابتھ ہوف نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے دواوں کی کئی بین الاقوامی کمپنیاں شامی حکومت کے ساتھ لین دین نہیں کر پا رہی ہیں۔ اسی طرح پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی بینک کے ساتھ درآمد دواؤں کی ادائگی بھی نہیں ہو پا رہی ہے۔