الوقت - اس سروے سے پتا چلتا ہے کہ جنوبی کوریا کے 50 سے زیادہ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ملک میں تھاڈ میزائل سسٹم کے نصب سے متعلق فیصلہ تجارت اور کاروبار کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق اس سروے میں شامل ہونے والے 56.2 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ امریک کے تھاڈ میزائل سسٹم کے نصب کئے جانے کا فیصلہ سئول کی تجارت کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ اس میں سروے میں شامل 32.9 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اگلے تین مہینے کے دوران سخت مسائل پیدا ہوں گے۔
امریکی فوج کے بحر الکاہل کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل سسٹم نصب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ جون کے آخر تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک یہ میزائل سسٹم کام کرنے لگیں گے۔
امریکا کے اس اقدام سے جزیرہ کوریا میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے اور دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کے اس اقدام سے علاق میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
حالیہ دنوں میں شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی جانب چار میزائل فائر کئے تھے جو ظاہری طور پر امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں پر رد عمل سمجھا جا رہا ہے۔
جنوبی کوریا نے گزشتہ سال یہ فیصلہ کیا تھا کہ شمالی کوریا کے نام نہاد خطرے سے مقابلے کے لئے علاقے میں دفاعی سسٹم نصب کرنا چاہتا ہے۔