الوقت - امریکا کی ایک ویب سائٹ نے ملک کے وزیر خارجہ کے تعلق سے لکھا کہ وزیر خارجہ رکس ٹیلرسن بہت کمزور ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان پر عدم اعتماد کو واضح کر دیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ اوٹ سائڈ بلٹ وی نے یہ بات لکھی۔ سائٹ لکھتی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رکس ٹیلرسن کے تعلق سے اپنے عدم اعتماد کو ظاہر کیا ہے اور وہ ٹیلرسن کی جگہ الیٹ آبرامز کو ان کے عہدے پر منتخب کرنے کے درپے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلرسن، ٹرمپ اور ملک کے دیگر حکام کے ساتھ ہونے والی نشستوں سے غائب رہے ہیں اور ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ وہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیی میں کسی بھی فیصلے میں مرکزی کردار کے حامل ہوں گے۔
مذکورہ ویب سائٹ خارجہ پالیسی میں ٹرمپ کے کچھ فیصلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھتی ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائکل فلین نے ایران کی جانب سے میزائل تجربہ انجام نہ دینے کے لئے تہران کو وارننگ دینے سے حوالے سے ٹیلرسن سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ جنوری میں ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی ملاقات میں جو شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد انجام پائی، ان سے واقعی مشورے انجام دیئے، یہ بھی ثبوت نہیں ملتے کہ مشرق وسطی میں دو حکومتوں کے حل کے بارے میں ٹیلرسن نے ٹرمپ سے کوئی گفتگو کی ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلرسن میں فیصلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے اور خارجہ پالیسی میں بڑا فیصلہ کرنے کی اہل نہیں ہیں۔