الوقت - ایران کی فوج کے ایک کمانڈر عطاء اللہ صالحی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں اپنے انتظامی امور میں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں اور ہر شعبے میں گرداب میں پھنس گئی ہیں اور جلد کی ختم ہو جائیں گی ۔
ایرانی فوج کے ایک کمانڈر عطاء اللہ صالحی نے كیڈٹ کالج میں ایک پروگرام میں کہا کہ ملک کے كیڈٹ کالج کے طلباء کی فکری پیشرفت بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے لئے یہ جوان سرمایہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایس -300 میزائل سسٹم سے اچھا اور بہتر دفاعی نظام بنا لیا ہے اور ہم آگے بھی بڑھاتے رہیں گے۔
عطاء اللہ صالحی نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ایسے ملک ہیں جن کی فوجی طاقت یا ہم سے کم ہے یا ہمارے برابر ہے، آج ان میں اسلامی انقلاب کی خود مختار کے نعرے گونج رہے ہیں اور وہ اسی کو آئیڈیل بناتے ہوئے اپنی فوجی طاقت بڑھا رہے ہیں۔
ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ آج دوسروں پر طاقت مسلط کئے جانے کے مسئلے میں بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے، طاقتور ہونے کا صرف مسئلہ نہیں ہے، آج بہت سے ایسے ملک ہیں جو طاقتور تو ہیں لیکن دھمکیوں کے مقابلے میں اس کے استعمال کی توانائی نہیں رکھتے کیونکہ ان کے پاس مومن اور کارآمد انسانی طاقت نہیں ہے۔
عطاء اللہ نے کہا کہ دشمن کے ہتھکنڈوں کو پہچاننا بہت ضروری ہے اور جب بھی ملک کو خطرے کا سامنا ہو توہم سب کو سب سے آگے ہونا چاہئے، شیطان برطانیہ ایک بار پھر میدان میں آ گیا ہے، اس کی ایک قدیمی خواہش ہے، وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کر رہا ہے، اسی کو ہم نئی دھمکی کا نام دیتے ہیں۔