الوقت - سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے ملک کے مشرقی علاقے قطیف میں ایک سیکورٹی اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ القطیف علاقے کے تاروت القدیم علاقے کے پولیس اسٹیشن کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر اس سیکورٹی اہلکار پر اس وقت فائرنگ کی گئی وجب وہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس فورس پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ سال کے آخری مہینے میں بھی نا معلوم حملہ آوروں نے پولیس کے گشتی دستے پر شدید فائرنگ کر دی تھی جس میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
اسی طرح الدمام علاقے کے الضباب محلے میں بھی اس سے پہلے ایک گاڑی میں بیھٹے دو سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جس میں دونوں سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔