الوقت - صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ ایران، اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بنیامن نتن یاہون نے ارجنٹائن میں اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کی یاد میں منعقد پروگرام میں کہا کہ ایران، اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے خطرے کی سب سے بڑی جڑ ہے۔ نتن یاہو نے صیہونی حبکومت کی وزارت خارجہ میں منعقد تقریب میں دعوی کیا کہ ایران، دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا عنصر ہے اور ہم کو اس سے مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی بم حاصل کرنے اور بیلسٹک میزائیل کی توانائی بڑھانے کی کوشش میں ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران علاقے میں بد امنی اور عدم استحکام میں مدد کر رہا ہے، کہا کہ ہمارے کے دفاعی امور کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ہمارے 80 فیصد سیکورٹی کے مسئلے کی جڑ ایران ہے۔ انہوں نے ارجنٹائن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت کے بارے میں کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ نے انجام دیا اور اس کا منصوبہ ایران نے تیار کیا تھا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہم ایرانی کی جانب سے حمایت یافتہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں ، ہم نے دنیا کو اس کی توسیع کی بابت خبردار کر دیا ہے اور ہم اس کے خلاف اپنے اقدامات جاری رکھیں گے، ارجنٹائن ہو ہوئے حملے کے بعد سے ایران اور حزب اللہ نے ایک دہشت گردی کا نیٹ ورک تیار کر لیا ہے۔