الوقت - امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے لئے اس نے ذرائع ابلاغ کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بنیاد پر اس نے داخلی اور غیر ملکی سطح پر ہر فیصلے کی مذمت کی۔
نووستی خبر رساں ایجنسی نے اپنے مقالے میں لکھا کہ امریکا کے نئے صدر کے مخالفین اپنی جد و جہد کو جاری رکھیں گے۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
ان مخالفین کا ارادہ ہے کہ 2020 سے اختتام تک وہ ٹرمپ کے شر سے نجات پانا چاہتے ہیں۔ اسی تناظر میں وہ ٹرمپ پر ھمہ جانبہ حملہ کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کا ارادہ ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے تمام طریقہ کار کا استعمال کریں تاکہ 2019 کے شروع میں اگر ڈیموکریٹ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کی زیادہ تر سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو امریکا کے نئے صدر کو استعفی پر مجبور کر سکیں۔
در حقیقت موجودہ وقت میں ٹرمپ کے مواخذے کا مسئلہ، ٹرمپ کے خلاف عوامی لہر میں اضافے اور ان کی مقبولیت میں کمی کے باوجود غیر ممکن ہے کیونکہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے۔