الوقت - شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی ایک نگراں تنظیم کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں امریکی ڈرون کے حملے میں القاعدہ کا ایک سرغنہ ہلاک ہوا ۔
پیر کو امریکا میں واقع ایس آئی ٹی ای خفیہ گروہ کے مطابق، اتوار کو ہوئے اسے حملے میں القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواہری کا معاون عبداللہ محمد رجب عبدالرحمن مارا گیا۔
یہ مصر کا شہری تھا اور اس نے اپنی عرفيت بدل کر ابو الخیر المصری رکھ لی تھی۔ یہ القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی تھا۔ اس پر الزام ہے کہ 1998 میں کینیا اور تنزانیا میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے بم حملے میں بھی ملوث تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں اس کی گاڑی دکھائی دے رہی ہے جس کی چھت حملے کے بعد اڑ گئی۔ مبینہ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ادلب میں القاعدہ کا یہ سینئر سرغنہ ہلاک ہو گیا۔