الوقت - ایرانی بحریہ کے ہتھیاروں کے ذخائر میں شامل ہونے والے نئے ٹارپیڈو کا تجربہ کامیاب رہا اور اس کے ساتھ ہی بحریہ کی علاقائی و بین الاقوامی آبی سرحدوں میں جاری وسیع فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
منگل کو ولایت - 95 نامی بحریہ کی مشق کا آخری دن تھا۔ یہ فوجی مشقیں فروری کے مہینے کے شروع سے آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور بحر اوقیانوس کے شمالی حصے میں جاری تھا۔
'ولفجر' ٹارپیڈو 'قدیر' آبدوز سے فائر کیا گیا جس سطح پر موجود ویسل سے ٹکرایا اور اسے تباہ کر دیا۔
اسی طرح ایران کے جنوبی ساحلی علاقے سے 100 کلو میٹر کی آبی سرحد میں تعینات آبدوزوں سے اسی طرح کے دوسرے تجربات کئے گئے۔
اس سے پہلے ایرانی بحریہ کی مشق کے دوران ملک کے تازہ ترین سمندری کروز میزائل کو فائر کیا گیا۔
ولایت - 95 سے موسوم ایران کے جنوبی سمندری علاقے میں جاری فوجی مشق کے دوران "نصیر" نامی ایران کی ساختہ تازہ ترین سمندر کروز میزائل کو ایک سمندری جہاز سے فائر کیا گیا۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے اس موقع پر بتایا کہ میزائل نے اپنے ہدف پر سٹیک نشانہ لگایا۔