الوقت - صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے واضح الفاظ میں یہ اعتراف کیا ہے کہ 2014 میں ہوئی غزہ کی جنگ میں اسرائیل کو شکست ہوئی تھی ۔
يواو گالانت نے تل ابیب میں منعقد ہوئے ایک اجلاس میں کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ میں حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا تھا۔
انہوں نے اسرائیلی فوج کی مشترکہ کمان کے سربراہ بینی گاتز کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اس جنگ کو شروع کرنے کی تیاری مکمل طور پر پوری نہیں تھی اور بہت سستی سے کام لیا گیا تھا۔
انہوں نے اسی طرح کہا کہ اس جنگ پر اس وقت کے وزیر دفاع موشے يعلون کی نگرانی بھی کافی نہیں تھی۔ يواو گالانت نے دعوی کیا کہ اگر گاتز اور يعلون جنگ کے لئے اچھی طرح سے تیار ہوتے تو اسرائیل، حماس کو شکست دے سکتا تھا۔
اس درمیان ریڈیو اسرائیل نے بھی ایک اعلی افسر کے حوالے سے جو غزہ کی جنگ کے دوران وزیر تھا، بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران، اسرائیل کی جو سیکورٹی سے متعلق کابینہ تھی وہ گزشتہ دو عشروں میں بدترین کابینہ تھی ۔