الوقت - ریپبلکن پارٹی کے سینٹر ٹام کاٹن کے ایک پروگرام کے دوران امریکا کی ایک خاتون نے ایک ایسا سوال کر دیا کہ ہنگامہ مچ کیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی خاتون شہری نے ٹام کاٹن کے ایک پروگرام کے دوران جب وہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے اوباما کیئر طبی پالیسی کو ختم کئے جانے کی مذمت کر رہے تھے، بیچ مجمع سے ایک خاتون کھڑی ہوئی اور اس نے چلا کر رہا کہ میرا شوہر موت کے نزدیک ہے، ہمارے پاس علاج کے انشورنس کے لئے پیسے نہیں ہیں، آپ کے پاس کونسا بیمہ ہے۔
اس خاتون نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کا شوہر ایک زخمتکش مزدور تھا اور اب ان کے دل کا آپریشن کے بعد گھر میں صرف 29 ڈالر ماہانہ باقی رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا گھر ٹام کاٹن کے گھر سے تھوڑے فاصلے پرہی ہے اسی لئے وہ ان کو گھر کے حالات نزدیک سے دیکھنے کے لئے دعوت دینے آئی ہے۔ اس شجاع خاتون کا عوام نے تالیوں سے استقبال کیا۔