الوقت - مشرق وسطی میں امریکی فوجی کمانڈر نے شمالی شام کا خفیہ دورہ کرکے کچھ کرد جنگجوؤں کے کمانڈروں سے ملاقات کی ہے۔
رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق، شام کی نام نہاد سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ مشرق وسطی میں امریکی فوج کے کمانڈر جوزف ووٹل نے خفیہ طریقے سے شمالی شام کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران سیرین ڈیموکریٹک فورس کے متعدد کمانڈرز سے ملاقات کی۔
سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ترجمان طلال سلو نے اس امریکی فوجی کمانڈر کے شمالی شام کے دورے کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور ریاست میں کرد ڈیموکریٹک فورس کی حمایت اور بھاری ہتھیار دینے کے ان کے وعدے کا جائزہ لیا گیا۔
سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹل نے ترکی کے حملوں کے مقابلے میں منبج کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
جنرل ووٹل اس سے پہلے مئی 2016 میں بھی شمالی شام کا دورہ کیا تھا اور کرد فورس کے کمانڈرز اور ان امریکی مشیروں سے ملاقات کی تھی جو کرد فوجیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔