الوقت - روس نے اعلان کیا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے دعوے کرکے دمشق کے خلاف پابندی لگانے کی کسی بھی قرارداد کو ویٹو کر دیا جائے گا۔
موصولہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بارہا دہشت گردوں کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے ہر قسم کے استعمال کو شام حکومت کے سر مڑھنے کی کوشش میں ہے۔
اس سے پہلے دہشت گرد گروہ داعش کے بارے میں تحقیق کرنے والے امریکی سینٹر آئی ایس ایچ نے اعلان کیا تھا کہ 2014 سے داعش نے شام اور عراق کے عوام کے خلاف 71 سے زیادہ بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
اسی طرح روس کی وزارت دفاع کی رپورٹ کی بنیاد پر دہشت گرد گروہوں نے متعدد بار شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔
شام کی حکومت نے بھی دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق متعدد دستاویزات سلامتی کونسل میں پیش کئے ہیں۔