الوقت - ہندوستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے اسرائیل کے ڈھائی ارب ڈالر کے میزائل خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی نریندر مودی کی حکومت نے اسرائیل کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے متوسط فاصلے کے ایم آر- ایس اے ایم میزائل کی خریداری کے لئے فوجی بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔ یہ میزائل جنگی طیاروں، ڈرون طیاروں اور اواكس طیاروں کو 50 سے 70 کلو میٹر تک کے فاصلے سے مار گرانے کی توانائي رکھتے ہیں۔ یہ میزائل 2023 تک ہندوستان کے حوالے کئے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر اسرائیل ہندوستان معاہدے کی شدید تنقید بھی ہو رہی ہے۔ جان نامی ایک ٹویٹر صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ "یہ کتنا مضحکہ خیز ہے کہ اسرائیل فضا میں اپنے سیٹلائٹ بھیجنے کے لئے ہندوستان پر منحصر ہے اور ہندوستان مریخ پر سیٹلائٹ بھیجنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ سب کرپشن ہے، بھائی۔ رہنماؤں کو اچھی خاصی موٹی رقم انڈر ٹیبل مل جاتی ہے۔ "
نئی دہلی اور تل ابیب نے 2015 میں ہندوستانی فوج کے میزائل سسٹم کو تیار کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ حالیہ برسوں میں اسرائیل ننے میزائل، اسلحہ اور ڈرون سمیت مختلف فوجی ساز و سامان اور ہتھیار ہندوستان کو فروخت کئے ہیں۔