الوقت - شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت دہشت گردی سے مقابلہ کرے گی اور ہر اس کارروائی کا خیر مقدم کرے گی جو شام میں امن کی بحالی کے تناظر میں ہوگی۔
خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق عماد خمیس نے جمعرات کو دمشق میں چین کے سفیر چی چيان جن سے ملاقات میں کہا کہ اقتصادی شعبے میں شامی حکومت کے ترقیاتی پروگرام دو چیزوں پر مبنی ہیں ایک ترقی عمل کا سر نو آغاز اور دوسرے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا۔
شام کے وزیر اعظم نے اسی طرح اس ملک کے اقتصادی شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے لئے چینی کمپنیوں سے اپیل کی ہے۔
اس ملاقات میں چینی سفیر نے بھی تاکید کی کہ ان کا ملک سیاسی طریقے سے شام کے بحران کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں شام میں سرمایہ کاری میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ بحران شام سعودی عرب، امریکا اور ترکی سمیت اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں سے شروع ہوا ہے جو بشار اسد کی قانونی حکومت کی سرنگونی کے لئے شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔