الوقت - پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور کے پوش علاقے ڈیفینس میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ جنریٹر پھٹنے سے ہوا لیکن بعد میں پنجاب پولیس نے بم دھماكے کی تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور گلبرگ میں بھی ایک اور دھماکے کی اطلاع ہے لیکن پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے گلبرگ دھماکے کی تردید کی ہے۔
ریسكيو ذرائع کے مطابق لاہور کے ڈیفینس علاقے زیڈ بلاک میں ایک زیر تعمیر عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ابتدائی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ جنریٹر پھٹنے سے دھماکہ ہوا لیکن بعد میں پولیس نے بم دھماکے کی تصدیق کی۔ جہاں پر دھماکہ ہوا وہ لاہور کا ایک نہایت مصروف اور کاروباری علاقہ ہے جہاں پر متعدد دفاتر اور کھانے پینے کے مرکز قائم ہیں۔
دوسری طرف لاشوں اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔