الوقت - روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات روسی سفیر کی ٹیلیفونی گفتگو امریکی خفیہ ایجنسیاں مسلسل سن رہی ہیں اور ریکارڈ کر رہی ہیں اور اس بات کا اعلان انہوں نے کھل کر میڈیا میں بھی کیا ہے۔
رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے سابق قومی سیکورٹی کے مشیر مائیکل فلین کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں امریکہ کی خفیہ اداروں نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں ہمارے سفیر کے ٹیلیفون مسلسل ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلیفون سنے جانے اور انہیں ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں ماسکو بھیجی جانے والی ان کی رپورٹیں بھی شامل ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ نے اسی طرح میڈیا سے ان لوگوں پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے جو غیر قانونی حربوں کے استعمال سمیت پوری دنیا میں ہر قسم کے عمل کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلین نے روسی سفیر کے ساتھ خفیہ رابطے کے سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔