الوقت - امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیان پر سویڈن کی حکومت نے شدید اعتراض کیا ہے۔
سویڈن میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیان پر اعتراض کرتے ہوئے سویڈن حکومت نے اعتراض کرتے ہوئے امریکا کے سفیر کو طلب کرکے ٹرمپ کے بیان کی توضیح طلب کی۔
سویڈن کی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے امریکا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کی توضیح پیش کرکے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے حامیوں کے درمیان دعوی کیا تھا کہ جمعے کو سویڈن میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔
وہ امریکا میں سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے اپنے حکم کا دفاع کر رہے تھے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کل رات سویڈن میں کیا ہوا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سویڈن میں کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش نہیں آیا اور اسی لئے ٹرمپ کے اس بیان پر پوری دنیا میں ہنسی اڑ رہی ہے۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ہیشٹيگ لگایا جس کا عنوان تھا #LastNightInSweden ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے فورا بعد کیٹرینا اکلسن نے کہا کہ سویڈن میں کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سویڈن کے پولیس اہلکاروں نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی کی سطح میں اضافے کا کوئی سبب نہیں ہے۔