الوقت - امریکا کے مشہور تاریخ داں اور محقق رونالڈ ال فائنمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کے دورانیے کی مدت بہت کم ہے اور ان کے مواخذہ بھی قریب ہے۔
اٹلانٹک فلوریڈا یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی صدر کی تاریخ کے ماہر اور محقق نے پیشنگوئی کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت 199 دن سے زیادہ آگے نہیں بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایک صدر ویلیم ہنری ہریسن، 1841 میں 31 دن کی حکومت کرنے کے بعد پھیپھڑے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے اور اسی بیماری میں ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ امریکا کے سب سے کم مدت کے صدر تھے۔ امریکا کے اس پروفیسر کا کہنا ہے کہ امریکا دستاویزات کی بنیاد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ہریسن کی حکومت سے زیادہ عرصے تک چلے گی لیکن ان کی حکومت جیمز گارفیلڈ سے بھی کم رہے گی جن کی 1881 میں 199 دن کے بعد ایک حملے میں موت ہوگئی تھی۔
انہوں نے اپنے ویب لاگ میں لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ مایک پنس کا دور واپس آنے والا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اقدامات انجام دے رہے ہیں اس کی وجہ سے ان کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اپنے عہدے سے استعفی دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
امریکا کے اس تاریخ داں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سیکورٹی کے مشیر مائکل فلن نے اسی لئے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔