الوقت - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے شام اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پھر سے شروع کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
حماس کے ایک اعلی عہدیدار محمود الزہار نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں داخلی انتخابات کی وجہ سے اسرائیل سے مقابلے میں تحریک کے موقف اور اسی کی سیاستوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔
محمود الزہار نے اپنے انٹرویو میں جو بدھ کے روز نشر ہوا، فلسطین کی حکومت کے بارے میں ہونے والی کانفرینس میں شرکت کے لئے رفح پاس کھولے جانے کے لئے قاہرہ حکومت کے ساتھ حماس کے رابطے کی اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر نے ابھی تک اس بارے میں ہم سے کجھ وعدہ نہیں کیا ہے اور ہم کو اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے ہمارے وفد کو رفح پاس سے گزرنے کی اجازت ہوگئی یا نہیں۔
فلسطین کے اعلی عہدیدار اور سینئیر رہنما نے کہا کہ غزہ میں حماس کا داخلی انتخاب ختم ہو گیا ہے لیکن غیر ملکوں میں حماس کے رہبروں کے انتخابات کے لئے زمینہ ہموار ہونا ضروری ہے اور انتخابات کے نتائج اپنے وقت پر اعلان کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حماس کے رہنما کے طور پر یحیی السنوار کے انتخاب کے بارے میں کہا کہ حماس کی پالیسیوں اور مواقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور جو کچھ انجام پایا ہے وہ ذمہ داریوں اور حکام کی تبدیلی ہے۔
محمد الزہار نے تحریک حماس کے اندر کسی بھی طرح کے اختلافات اور بغاوت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقتوں اور اسرائیل کی آرزوؤں کے درمیان جو یہی چاہتا ہے، فرق سمجھنا چاہئے۔