الوقت - صدر ڈاکٹر حسن روحانی بدھ کو بادشاہ عمان اور امیر کویت کی دعوت پر ان دونوں ملکوں کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
صدارتی دفتر کے میڈیا انچارج پرویز اسماعیلی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر روحانی بادشاہ عمان اور امیر کویت کی دعوت پر بدھ کو ان دونوں ممالک کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی بدھ کی صبح عمان کے بادشاہ سلطان كابوس کی سرکاری دعوت پر دارالحکومت مسقط جائیں گے۔ سلطان قابوس کی جانب سے ڈاکٹر حسن روحانی کے باضابطہ استقبال کے بعد دونوں ممالک کے اعلی افسران اور نمائندوں کے درمیان اہم علاقائی و بین الاقوامی امور اور دو طرفہ مسائل پر گفتگو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو دوپہر کے بعد صدر روحانی عمان سے کویت کے لئے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ امیر کویت سے اہم دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پرویز اسماعیلی کا کہنا تھا کہ اس سفر کے دوران کویت کے نمائندوں کے ساتھ ایرانی وفد مذاکرات کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران صدر روحانی کے ساتھ کچھ وزراء، صدر کے کچھ مشیر اور پرائیویٹ سیکٹر کے کچھ نمائندے بھی شامل ہوں گے۔