الوقت - سعودی عرب نے خود کو ایک بہت بڑی مشکل سے محفوظ کرنے کے لئے امریکی کمپنی کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو رشوت دی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف انصاف نامی قانون سے خود کو بچانے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے ایک امریکی کمپنی کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ تک رشوت پہنچائی ہے۔ Mslgroup نامی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب نے ٹرمپ کو رشوت دی ہے ۔
اس کمپنی نے یہ کوشش کی کہ امریکا کے ریٹائرڈ فوجیوں اور کارکنوں کو اس طرح سے تیار کیا جائے کہ وہ امریکی کانگریس کو اس بات کے لئے راضی کرسکیں کہ "جاسٹا" یا دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف انصاف نامی قانون کو ختم کیا جائے۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو گیارہ ستمبر کے واقعے کے متاثر افراد، سعودی عرب کے خلاف شکایت نہیں کر پائیں گے۔
سعودی عرب نے ٹرمپ کو بھاری رشوت دینے کے علاوہ امریکہ کے ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی ہر قسم کی سہولیات دستیاب کرائیں۔ امریکہ کے یہ ریٹائرڈ فوجی، Mslgroup نامی کمپنی کے ذریعے دسمبر میں پینسلونيا ریاست میں ٹرمپ کے ہوٹل میں مقیم تھے۔
اس سے پہلے امریکی اخبار ہیل نے لکھا تھا کہ نومبر کے شروع تک سعودی عرب نے 14 کمپنیوں کو زبردست رقم دی تھی تاکہ وہ کانگریس کو "جاسٹا" قانون منسوخ کرنے کے لئے تیار کرے تاہم امریکی قانون کے مطابق اس ملک کے حکام کسی بھی صورت حال میں باہر کی حکومتوں سے رشوت نہیں لے سکتے۔