الوقت - روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ داعش سے جد و جہد کے لئے حزب اللہ لبنان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ان ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو حزب اللہ لبنان کو جسے ایران کی حمایت حاصل ہے اور داعش سے جدوجہد میں مصروف عمل ہے، باضابطہ طور پر تسلیم کر لینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں ایران اور امریکا کے درمیان دشمنی اوباما انتظامیہ کے دور سے کم نہیں ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ اگر امریکا کے نئے صدر کے نزدیک بین الاقوامی دہشت گردی سے جدوجہد کو ترجیحات حاصل ہے تو انہیں شام میں داعش سے جدوجہد کرنے والی ایک یونٹ کے طور میں حزب اللہ کو قبول کرنا چاہئے۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر حقائق پر توجہ دیں تو ہمیں حزب اللہ کو داعش سے جدوجہد کرنے والی تنظیم کے طور پر تسلیم کرلینا چاہئے۔