الوقت - ترکی اور شام کی سرحد پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق جمعے کو شام کے انسانی حقوق تنظیم نے خبر دی ہے کہ شام کے الباب شہر کے قریب ترکی اور شام کے فوجیوں کے درمیاں تصادم ہو گیا۔ ترکی کی حمایت یافتہ گروہ فری سیرین آرمی کے ایک رکن محمد عبداللہ نے بتایا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ترکی کے فوجی، شام کے الباب شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس جھڑپ میں ترکی کے 5 فوجی شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کی دو بكتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 24 اگست 2016 کو ترکی نے داعش سے مقابلے کے بہانے اپنے متعدد فوجیوں کو زبردستی شام بھیج دیا تھا۔ ترکی کے یہ فوجی، داعش سے مقابلہ کرنے کے بجائے وہاں پر داعش کے دہشت گردوں کی حمایت کر رہے تھے۔
اسی درمیان شام کی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ترکی کا مقصد، داعش سے مقابلہ کرنا نہیں ہے بلکہ ترکی علاقے میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے۔