الوقت - پاکستان کے اخبار 'دی ڈان' میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان نے ایک 'خفیہ نیوکلیئر شہر' تعمیر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بگڑنے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان نے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ان کا الزام ہے کہ ہندوستان نے بین براعظمی میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔
ڈان میں شائع خبر کے مطابق نفیس زکريا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی کہ ہندوستان کی جانب سے 'خفیہ نیوکلیئر شہر' بنانے سے ساؤتھ ایشیا کے طاقت کے توازن درہم برہم ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کے اصولوں پر چلنے کے لئے مصروف عمل ہے۔
نفیس زکریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کا انکشاف ہو چکا ہے۔ ہندوستان اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ ' انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت ہند کو امن کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرنا چاہئے۔'
واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ سال ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان کے پاس 356 سے 492 نیوکلیئر بم بنانے کے لئے کافی مواد اور تکنیکی توانائی ہے۔
'انڈین ان سیف گارڈ نیوکلیئر پروگرام' کے نام سے جاری کی گئی اس رپورٹ کا مقصد ہندوستان کے پیچیدہ نیوکلیئر پروگرام کے صحیح تاریخ، پہلو اور صلاحیت کی اطلاعات جمع کرنا تھا۔