الوقت - داعش کی جانب سے اپنے چھ رضاکاروں کے قتل کے بعد ریڈ كراس نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں ۔
پریس ٹی وی کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے افغانستان کے جوزجان صوبے میں ریڈكراس کی گاڑی پر حملہ کر کے اس کے 6 رضاکاروں کو قتل کر دیا تھا ۔
جوزجان صوبے کے پولیس سربراہ رحمت اللہ تركستانی نے بتایا کہ اس حملے میں ریڈكراس کے کم از کم 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ریڈكراس کے رضاکاروں کو بہت قریب سے گولیاں ماریں۔ اسی طرح صوبہ جوزجان کے پولیس سربراہ رحمت اللہ نے بتایا ہے کہ داعش نے ریڈكراس کے دو رضاکاروں کو اغوا کر لیا جن کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈكراس کے دو لاپتہ رضاکاروں کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ داعش کے مسلح دہشت گردوں نے یہ حملہ اس وقت کیا جب ریڈكراس کے رضاکار، افغانستان کے برفانی طوفان اور برف کے تودے گرنے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس حملے سے ایک دن پہلے کابل میں سپریم کورٹ کی بلڈنگ کے احاطے میں خودکش دھماکے میں بھی دودرجن کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔