الوقت - ترکی کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ملک بھر میں چھاپے مار کر دہشت گرد گروہ داعش کے 440 مشتبہ ارکان کو حراست میں لیا ہے ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاعات دی ہیں۔ اناضولی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دارالحکومت انقرہ میں داعش کے 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ان میں بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی الصبح استنبول اور شام کے سرحدی علاقے غازی عنتاب سمیت کئی شہروں میں کی گئی پولیس کارروائی میں مجموعی طور پر 445 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سب سے بڑا آپریشن جنوبی صوبے میں چلایا گیا جہاں پولیس نے 100 سے زائد مشتبہ افراد کو الگ الگ جگہوں سے گرفتار کیا اور ان کے پاس سے دہشت گرد گروہ داعش سے متعلق اشیاء بھی برآمد کی۔
عام طور پر پرسکون رہنے والے ازمیر سے نو افراد کو شام آمد و رفت کے شبہ اور شہر میں حملے کا منصوبہ بنانے کی سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
اناضولی نے حراست میں لئے گئے غیر ملکیوں کی قومیت کے بارے میں تو نہیں بتایا لیکن استنبول اور شمال مغربی علاقے سے حراست میں لئے گئے افراد میں سے 10 نابالغ بھی ہیں۔ گزشتہ سال فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے ساتھ داعش اور كرد میلیشیا کے درجنوں حملوں کا سامنا کرنے والے ترکی نے دہشت گردی مخالف کوششوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔