الوقت - پاکستان میں آج 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا آغاز اتوار کو پاکستان میں ایک منٹ کے سکوت کے ساتھ شروع ہوئی ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے مقصد پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔
کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم دونوں نے پیغامات جاری کئے۔ ممنون حسین اور میاں محمد نواز شریف نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ بحران کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم ہونا ممکن نہیں ہے۔ دونوں پاکستانی رہنماؤں کا خیال ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب مل کر اس بات کا پھر عہد لیتے ہیں کہ کشمیری عوام کی ہم اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کی فوج نے ایک خاص ترانہ لانچ کیا ہے۔