الوقت - ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں تفصیلی شکایت درج کرکے، امریکا کی جانب سے غیر قانونی طور پر ضبط کئے گئے اپنے اثاثے کو واپس لینے کے عمل میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔
گزشتہ سال ایران نے بین الاقوامی عدالت میں امریکا کے خلاف مرکزی بینک کی املاک کو ضبط کرنے کی شکایت کی تھی۔ اس تناظر میں پہلی فروری کو ایران نے وسیع دستاویزات داخل کر کے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
ایرانی حکومت نے عدالت میں باضابطہ طور پر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی مرکزی بینک کی ضبط کی گئی 2 ارب ڈالر کی رقم واپس کرے اور اس غیر قانونی قدم سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرے۔
ایران نے بین الاقوامی عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس غیر قانونی قدم کے لئے وہ امریکہ کی مذمت کرے اور مستقبل میں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ضمانت لے ۔