الوقت - خطیب مسجد نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت بیت المقدس کی ساخت کو تبدیل کرکے علاقے کو مذہبی جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔
اسماعیل نواہضہ نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور حملوں بالخصوص بیت المقدس میں تخریبیي کارروائیوں اور لائسنس نہ ہونے کے بہانے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اسماعیل نواہضہ نے کہا کہ صیہونی حکومت، اپنی سرزمین پر فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیر نوکی اجازت نہيں دیتی اور دوسری طرف وہ بیت المقدس کے باشندوں کی شہریت ختم کر رہی ہے اور ان کو گھروں سے نکال رہا ہے اور ان پر بھاری ٹیکس لگا رہی ہے۔
اسماعیل نواہضہ نے اسی طرح بیت المقدس کی مذہبی، تاریيخی اور شہری شناخت تبدیل کرنے کے لئے صہیونی حکومت کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں مذہبی جنگ چھڑ سکتی ہے اور علاقے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔