الوقت - عراق کی پارلیمنٹ میں صادقین دھڑے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر داعش کے دہشت گردوں کو ہتھیار اور غذائی اشیاء پہنچا رہے ہیں۔
صادقین دھڑے کے سربراہ حسن سالم نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے کئی بار دہشت گردوں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل بھی کیا ہے۔
سالم کا کہنا تھا کہ پیر کو بھی امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے عراق کے صوبہ الانبار کے الجزیرہ علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کو ہتھیار پہنچائے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ الانبار کا الجزیرہ علاقہ اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔
حسن سالم کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی حکام کی جانب سے داعش کی مدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔