الوقت - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کی وسیع کے لئے کوشاں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی سیاسی شاخ کے انچارج اور حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس، تمام اسلامی ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا حامی ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں کے اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس شروع سے ہی فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کے لئے کوشش کرتی آیی ہے اور اب بھی وہ اس کام میں مصروف ہے۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے حال ہی میں اپنے غیر ملکی دورے کے دوران کئی اسلامی ممالک کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے الجزائر کے حکام اور رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔