الوقت - امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسلم مخالف قانون پر عمل کرنے سے انکار کرنے پر ایکٹنگ اٹارنی جنرل سیلی یٹس کو برخاست کر دیا ہے۔
سیلی یٹس نے ایک دن پہلے ہی 7 مسلم ممالک کے شہریوں کو ویزا نہ دینے کے ٹرمپ کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
پیر کو یٹس نے محکمہ انصاف کے وکلاء سے کہا تھا کہ محکمہ انصاف ٹرمپ کے حکم کا دفاع نہیں کر سکتا بلکہ اسے قانون کی بنیاد پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس کے میڈیا انچارج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یٹس نے امریکی شہریوں کی حفاظت کے لئے دیئے گئے قانونی احکامات پر عمل نہ کرکے محکمہ انصاف کے ساتھ غداری کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جانب سے رکن پارلیمنٹ جیف سیشنس کے نام کی تصدیق ہونے تک ورجینیا میں امریکی اٹارنی ڈانا بوينٹے اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔