الوقت - امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں نو فلائی زون کے قیام کے منصوبے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
وائٹ ہاوس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجود وقت میں شام میں نو فلائی زون کے منصوبے کے قیام کے موضوع کا جائزہ نہیں لے رہے ہیں۔
وائٹ ہاوس کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجود وقت میں شام میں نو فلائی زون کے قیام کے منصوبے کا جائزہ نہیں لے رہے ہیں۔ یہ ذریعے نے بتایا کہ شام میں نو فلائی زون کے قیام کے موضوع کا مناسب وقت پر جائزہ لیا جائے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اے بی سی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں شام کے عوام کی حفاظت کے لئے شام میں یقینی نو فلائی زون کا قیام کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرکے وزارت دفاع، مشترکہ فوج اور دوسرے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا تھا کہ وہ 30 دنوں کے اندر داعش سے مقابلے اور اس گروہ کی نابود کے لئے منصوبہ پیش کریں۔