الوقت - روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو جلد بہتر ہونا جو تقریبا ختم ہو چکے ہیں، ناممکن ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں امریکی صدر کا موقف مثبت ہے لیکن تعلقات کو بہتر بنانے میں کافی وقت درکار ہے۔
لاوروف نے روس اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس صورت حال کو امریکا کے سابق صدر باراک اوباما انتطامیہ کے دور کی وراثت سمجھا جاتا ہے اور اس وقت دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے زیادہ وقت اور مزید کوششوں کی ضرورت ہے ۔
لاوروف نے اس بیان کے ساتھ کہ مغرب میں روس سے خوفزدہ کرنے کی پالیسی اور اس کی ہدایت دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، کہا کہ امید ہے کہ یورپی یونین ہوشیاری کے ترجیح کا تعین کرے گی اور وہ چھوٹے لیکن بہت ہی سرگرم اور روس مخالف گروہوں کے سامنے سر تسلیم ختم نہیں کرے گی۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنا، منطقی تجویز ہے جسے گزشتہ سال جون میں صدر ولاديمير پوتين نے یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاڈ ينكر کے سامنے پیش کیا تھا۔