الوقت - امریکا کی ایک سینٹ نے شام کے صدر بشار اسد سے خفیہ ملاقات کے بعد کہا کہ امریکا کو دہشت گردی کی حمایت ختم کردینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ترکی اور سعودی عرب کے ذریعے داعش کی مالی مدد روک دینا چاہئے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈوموكریٹ پارٹی کی رکن ٹولسي گابارڈ نے یہ بات ایک بیان میں کہی جو بدھ کو جاری ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے شام کے دورے کے دوران اس ملک کے مہاجرین، مسلح مخالفین کے اہل خانہ، شام کی فوج اور اسی طرح صدر بشار اسد سے ملاقات کی تھی۔
2011 سے شروع ہونے والے شام کے بحران کے دوران مغرب صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے پر زور دیتا رہا ہے جبکہ شام کی مسلح افواج نے ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈوموكریٹ پارٹی کی رکن ٹولسي گابارڈ کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بشار اسد سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جب مجھے موقع ملا تو مجھے لگا کہ یہ ملاقات اہم ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو موقع ملا ہے اس سے اس جنگ کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو شام کے عوام کے رنج و الم اور تکلیفوں کا سبب بنی ہوئی ہے، ہم کو ہر ایک سے ملاقات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔