الوقت - امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا ہے کہ شام میں مہاجرین کی حمایت کے لئے یقینی طور پر نو فلائی زون کا قیام کیا جائے گا۔
امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اے بی سی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں شہریوں کے لئے نو فلائی زون ضرور بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یورپ نے جرمنی اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو بھیجنے کی اجازت دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
امریکا کے نئے صدر نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے ملک میں ایسا ہو۔ روئٹرز سمیت کچھ ذرائع ابلاغ نے ایسے دستاویزات پیش کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ شام میں نو فلائی زون قائم کرنے کے مقصد سے منصوبہ پیش کرے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ، وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کرکے 90 دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرے کہ شام میں نو فلائی زون کے قیام کے لئے کیا منصوبہ بنایا جائے۔