الوقت - عراق کے پناہ گزین امور کی وزارت نے مشرقی موصل میں آزاد ہوئے علاقوں میں عراقی شہریوں کی گھر واپسی کی اطلاع دی ہے۔
عراق کے پناہ گزین امور کی وزارت کے ایک عہدیدار مصطفی حامد نے بتایا کہ 4078 عراقی جو مشرقی موصل کے حسن شام اور خاضر کیمپوں میں پناہ گزین تھے، اس سیکٹر میں واقع اپنے اپنے علاقوں کی جانب لوٹ گئے ہیں۔
دوسری جانب مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں عراقی فضائیہ نے داعش کے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عراق کی مشترکہ کمان کی میڈیا سیل نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ عراقی جنگی طیاروں نے مغربی انبار کے سرحدی ضلع القائم کے جریجب علاقے میں یہ کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کے سارے ہتھیار اور فوجی سازو سامان تباہ ہو گئے۔
اس کارروائی میں 30 دہشت گرد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوئے۔
ادھر دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی عراق کے كركوک صوبے کے جنوب مغربی علاقے میں 8 شہریوں کو بڑی سفاکیت سے قتل کر دیا۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے سومريہ نیوز کے مطابق، داعش نے كركوک کے جنوب مغربی علاقے میں میں واقع حويجہ شہر کے قریب بكارہ ہوائی چھاؤنی میں 7 لوگوں کو بلڈوزر سے کچل کر ہلاک کر دیا۔ ان لوگوں کو داعش نے عراقی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں ہلاک کیا ہے ۔
اسی طرح ان میں سے ایک داعش کے دہشت گرد نے ایک زندہ عراقی شہری کا میں سینہ چاک کرکے اس کا کلیجہ نکال کر چبا لیا۔