الوقت - امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے فیصلے کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں تعینات امریکی سفیروں کو ہٹا دیا اور اوباما کیئر سے موسوم مشہور انشورنس پالیسی کو منسوخ کر دیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کو حلف برداری کے بعد امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کو بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں امریکا کے کئی سفیروں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ہٹائے گئے سفیروں کے مقام پر ابھی نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ان ممالک میں جرمنی، انگلینڈ، كینیڈ اور امریکا کے کچھ اہم اتحادی ملک شامل ہیں اور چین، ہندوستان، جاپان اور سعودی عرب جیسے ممالک میں ابھی تک امریکا کے نئے سفیروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد اوباما کیئر سے موسوم سے تمام امریکیوں کے لئے طبی انشورنس کی پالیسی کو بھی ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی وہ اوباما کیئر کے نام سے مشہور انشورنس پالیسی کو ختم کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے آب و ہوا پروگرام کو بھی منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔