الوقت - مصر نے عراق دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جد جہد اور داعش کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے میں عراق کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مصر کے صدر عبد الفتاح السيسی نے ایک بیان جاری کرکے عراق کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر تعاون پر تاکید کی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مصر کے سفیر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم عراق کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حسن الدرويش نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ چند دنوں کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں جہاں دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے وہیں ان کے زیر کنٹرول سے بہت سے علاقوں کو آزاد بھی کرا لیا ہے۔
موصل سٹی کی آزادی کا آپریشن عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم پر 17 اکتبوبر 2016 سےشروع ہوا ہے۔ اس آپریشن میں فوج، رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ شامل ہں۔