الوقت - امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاکید کی ہے کہ صدارتی عہدے پر بیٹھتے ہی وہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کریں گے۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ہیوم اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے وعدے پر عمل کروں گا اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہناؤں گا۔
اس اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کے سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں امریکی سفارت خانے کے تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان ہو جائے گا۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکا کے ایک سفارتکار نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت کی جگہ بھی دیکھ لی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اگر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہوا تو علاقے میں نیا بحران پیدا ہو جائے گا۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر باراک اوباما نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں دو ممالک کی تشکیل کے عملی ہونے کے موقع کے کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔