:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

میانمار کے مسلمانوں کی حمایت، تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے : جواد ظریف

Friday 20 January 2017
میانمار کے مسلمانوں کی حمایت، تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے : جواد ظریف

الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے ملیشیا میں او آئي سی کے ہنگامی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران، میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ، جمعرات ملیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں او آئی سی کے ہنگامی  اجلاس میں تقریر کے دوران ، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز ، شہریت کے حقوق سلب کئے جانے اور ان کے خلاف تشدد و نفرت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، روہنگیا مسلمانوں کی حمایت ميں عالم اسلام کے اتحاد کا مطالبہ کیا اور اسے تمام مسلمانوں کا فریضہ قرار دیا ۔

وزير خارجہ  نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی تاسف بار صورت حال پر عالمی میڈیا پر طاری خاموشی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے بچوں کی ساحل پر ملنے والی لاشوں کو عالمی میڈیا میں جگہ نہيں دی جاتی ۔ انہوں نے اسی طرح مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو اس بحران پر توجہ دینا چاہئے کیونکہ ایک پوری قوم کو حق شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے او آئی سی کے تمام رکن ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق پر توجہ دے ۔ انہوں نے  میانمار میں فوجی طور پر انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا۔  میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں بے پناہ اضافہ کے بعد ملیشیا کی درخواست پر اسلامی تعاون کانفرنس نے جمعرات کو کوالالمپور میں  وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا ۔

ٹیگ :

ایران میانمار مسلمان حمایت روہنگیا فریضہ جواد ظریف

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے