الوقت - امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک رکن نے حال ہی میں شام کا دورہ کیا اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن ٹولسی گابارڈ شام کا دورہ کیا اور ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن کا دورہ شام، عدیم المثال سمجھا جاتا ہے۔
فارین پالیسی ویب سایٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ گابارڈ امریکی ایوان نمائندگان میں ہاوائی کی نمائندہ ہیں اور 2004 میں ہاوائی نیشنل گارد کے تناظر میں عراق میں موجود تھی۔ حالیہ دنوں میں ان کے دورہ شام سے متعلق خبریں منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔
اس رکن کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بتانے سے پرہیز کیا گیا ہے کہ انہوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی یا نہیں۔ گابارڈ کے ترجمان نے کہا کہ ٹولسی گابارڈ نے اس دورے کے دوران مذہبی رہنماؤں، انسان دوستانہ امداد کے کارکنوں، بے گھر افراد اور حکومت کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
گابارڈ، شام کی حکومت کی تبدیلی کی مخالف ہيں۔ انہوں نے اس سے پہلے شام میں مسلح گروہوں کی فوجی امداد کو جو القاعدہ اور داعش سے وابستہ ہیں، ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ گابارڈ نے گزشتہ جنوری کے مہینے میں اعلان کیا تھا کہ ہمیں اپنے شہروں کی تعمیر نو کے لئے اپنی توانائیوں سے استفادہ کرنا چاہئے نہ کہ غیر ملکی جنگوں میں مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد نومبر کے مہینے میں ٹرمپ سے ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔