الوقت - یمنی فوج نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں صوبہ مآرب کی وادی ربیعہ میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے جمع ہونے کے مقام پر حملہ کیا جس میں کم از کم سعودی عرب کے 26 ایجنٹ ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کا کمانڈر یحیی حنشل بری طرح زخمی ہوا جبکہ ایک دیگر کمانڈر عبدہ ربہ المحمدی ہلاک ہوا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پیر کی شام سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مشرقی یمن پر بمباری کی جس میں متعدد بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
یمن ایک غریب عرب ملک ہے جس پر گزشتہ دو سال سے سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادی وسیع پیمانے پر حملے کر رہے ہیں۔ ان حملوں میں 11 ہزار سے زیادہ یمنی شہریوں کے جانی نقصان، دسیوں ہزار کے زخمی ہونے، لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے اور ملک کی تنصیبات کے تباہ ہونے کے علاوہ کوئی اور نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
سعودی عرب 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع پیمانے پر حملے کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں پہنچانا ہے لیکن یمنی فوج اور رضاکار فورس کی سخت مزاحمت کی وجہ سے سعودی عرب اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔