الوقت - امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اس ملک کے نو منتخب صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس سے دور رہیں یہی ان کے حق میں بہتر ہے۔
سی آئی اے سربراہ جان برنن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے بارے میں اپنے بیانات پر ہوشیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے روس کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روس کے خطرے کی مناسب اطلاع نہیں ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان اور ان کے ٹویٹر، امریکی قومی سلامتی کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کو ان کے بارے میں غلط فہمیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مجھ سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔
ادھر امریکہ میں کم از کم 18 ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ 2016 کے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا انکشاف ہونے اور ٹرمپ کی جانب سے شہری حقوق کے سرگرم کارکن جان لیوس کی توہین کے بعد اس ہفتے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔